ابوجہ: نائجیریا کے فوجی دستوں نے منگل کے روز شمال مغربی ریاست کدونا میں انسداد دہشت گردی کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران کم از کم چار ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا اور 20 مغویہ افراد کو بازیاب کرایا۔مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔کدونا میں داخلی سلامتی اور امور داخلہ کے کمشنر، سیموئل اروان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فوجی دستوں نے 17 ستمبر کو برنین گواری اور گیوا کے سرکاری علاقوں میں کچھ ڈاکوؤں کے ٹھکانے ہونے کے شبہ میں گھنی جھاڑیوں کی تلاش کے لیے ’’کامیاب آپریشن‘‘ کیا۔آپریشن سے پہلے فوج کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایک جگہ پر خصوصی چھاپہ مارا گیا اور دوسرے مقام پر ڈاکوؤں کی واپسی کے راستے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چھڑائے گئے مغویہ افراد کو ان کے اہل خانہ سے ملا دیا گیا ہے ۔