ناٹو کے پیٹریاٹ سسٹم سے ہماری فوج نشانہ : روس

   

ماسکو: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ نیٹو کو پیٹریاٹ سسٹم کی فراہمی کییف کو روسی مسلح افواج کیلئے ایک جائز ہدف بنا دے گی۔سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ’’ٹیلی گرام ‘‘ پر اپنے اکاؤنٹ میں روسی سلامتی کونسل کے عہدیدار لکھا کہ اگر نیٹو جیسا کہ اسٹولٹن برگ نے اشارہ کیا گینگز کو نیٹو اہلکاروں کے ساتھ پیٹریاٹ سسٹم فراہم کرتا ہے تو وہ فوری طور پر ہماری مسلح افواج کیلئے ایک جائز ہدف بن جائیں گے ۔ مجھے امید ہے کہ بے بس بحر اوقیانوس کے لوگ یہ سمجھیں گے ۔اس سے پہلے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے دن کے نتائج کے بعد کہا کہ نیٹو ممالک یوکرین کو پیٹریاٹ طیارہ شکن میزائل نظام کی فراہمی کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیٹو نے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کیلئے اسپیئر پارٹس اور پاور جنریٹر یوکرین کو فراہم کیے ہیں۔گذشتہ مہینوں کے دوران سٹولٹن برگ نے ہمیشہ ماسکو کو اس جنگ میں شکست دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جارحیت پسند جیت جاتا ہے تو یوکرینی سرزمین پر اس کا کوئی مستقل امن نہیں ہو سکتا۔