حیدرآباد ۔ یکم جون (سیاست نیوز) ناچارم پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 60 گرام گانجہ ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹن ٹن کمار شرما 20 سالہ اور بھونیشوری شرما 47 سالہ متوطن بہار کے اکشے کمار سے گانجہ خرید کر ناچارم کے علاقہ میں گاہکوں کو بھاری قیمت پر فروخت کررہے تھے۔ ایک اطلاع پر پولیس نے انھیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60 گرام گانجہ ضبط کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ (ش)