تلنگانہ کے 70 گورنمنٹ ہاسپٹلس میں سہولت ، تاحال 200 بچوں کو کارڈس کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں نومولود بچوں کو آدھار کارڈ حاصل کرنے کے لیے آدھار مراکز کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مرکزی حکومت نے نومولود بچوں کو آدھار کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست داخل کرنے کا ایک سال قبل موقع فراہم کیا تھا ۔ تلنگانہ کے 70 ہاسپٹلس میں نومولود بچوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلس ، میٹرنٹی ، علاقائی ہاسپٹلس جہاں ماہانہ 300 سے زائد ڈیلوریز ہوتی ہیں ۔ ان ہاسپٹلس کی حکومت نے نشاندہی کی ہے ۔ آدھار ادارہ سے حکومت نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کی ہے ۔ متحدہ اضلاع میں تاحال 200 نومولود کو آدھار کارڈس جاری کئے گئے ہیں ۔ تجربہ کے طور پر حیدرآباد کے کنگ کوٹھی ہاسپٹل میں آدھار کارڈس کی اجرائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ یہاں یہ تجربہ کامیاب ہونے پر اس کو ریاست بھر میں توسیع دیا گیا ہے ۔ اس کے لیے کوآرڈینٹرس کو ایک ماہ تک حیدرآباد میں تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ اس ماہ تمام مقامات پر اس سہولت کا آغازہورہا ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں زچگی ہونے کے بعد کے سی آر کٹ فراہم کرنے والے کوآرڈینٹر نومولود کے والدین سے تفصیلات حاصل کرتا ہے اور اس کو آدھار کارڈ ادارہ سے رجوع کرتے ہوئے بچے کے نام آدھار کارڈ جاری کیا جارہا ہے ۔ ہاسپٹل میں آدھار رجسٹریشن ہوتے ہیں بلیک اینڈ وائیٹ کارڈ جاری کئے جاتے ہیں ۔ 45 دن بعد کلر آدھار کارڈ گھر کے پتہ پر بھیج دیا جاتا ہے ۔۔ ن