ٹوکیو: جاپان میں اس سال پہلی نیلامی میں 212 کلو گرام وزنی ٹونا مچھلی 36 ملین ین میں فروخت کی گئی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم دو لاکھ 66 ہزار ڈالر بنتی ہے۔میڈیا نے بتایا کہ یہ قیمت پچھلے سال نیلامی کے مقابلے دو گنا زیادہ ہے جبکہ سال 2021ء میں 211 کلو گرام وزنی ٹونا 16.88 ملین ین (145,000ڈالر) میں فروخت ہوئی تھی۔ حالیہ نیلامی میں فروخت ہونے والی ٹونا دو سال پہلے کی ٹونا سے وزن میں 1.5 گنا زیادہ ہے جب سب سے مہنگی ٹونا 20 ملین ین (202 ہزار ڈالر) میں نیلام کی گئی تھی۔ٹونا مچھلی کی سب سے زیادہ قیمت 2019 میں ریکارڈ کی گئی جب اسے نئے سال کے دن کی پہلی نیلامی میں 333 ملین ین (3.1 ملین ڈالر) میں فروخت کیا گیا تھا۔سنہ2020ء میں کورونا کی وجہ سے قیمتیں زیادہ تھیں، اس کے باوجود ٹونا 193.2 ملین ین (1.8 ملین ڈالر) میں فروخت کی گئی تھی۔