نیویارک کے ’چوہا مارمنیجر‘ کیلئے سوا لاکھ ڈالر تنخواہ کا اعلان

   

نیویارک سٹی: نیویارک شہر کے باشندے چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے شدید پریشان ہیں اور اب میئر نے اعلان کیا ہے کہ ہے کوئی ’چوہوں کے خون کا پیاسا‘ جو اس بلا سے نجات دلائے۔ اس کے بدلے اسے سوا لاکھ سے پونے دولاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ دی جائے گی جو کروڑوں روپے کے برابر ہے۔اس ملازمت کو ’چوہوں سے نمٹنے کے ڈائریکٹر‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا اشتہار بھی بہت دلچسپ لکھا گیا ہے اور اس کا متن کچھ یوں ہے:’(ملازمت کے لیے) بہترین امیدوار وہ ہوسکتا ہے جو خود سے قدم اٹھائے، اور تمام زاویوں اور تمام تر حل کو استعمال کرے جن سے آپریشن میں بہتری ہو، ڈیٹا بھی مل سکے، ٹیکنالوجی اور اختراع استعمال کی جائے، کوڑے کرکٹ کا انتظام کرنے والا ہو اور سب سے بڑھ کر قتلِ عام کا ماہر ہو۔‘