وائس چانسلر ہیلت یونیورسٹی کی توسیع کے مسئلہ پر گورنر نے فائیل واپس کردی

   

حیدرآباد۔/11 اپریل، ( سیاست نیوز) راج بھون اور پرگتی بھون کے درمیان تنازعہ میں کمی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ حکومت کے بلز کی منظوری کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ اسی دوران گورنر کے ساتھ ایک اور تنازعہ منظر عام پر آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر نے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس کے وائس چانسلر بی کروناکر ریڈی کی میعاد میں توسیع سے متعلق حکومت کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ حکومت نے کرونا کر ریڈی کو تیسری میعاد کیلئے توسیع دیتے ہوئے فائیل راج بھون کو روانہ کی اور راج بھون نے اسے حکومت کو واپس کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ قواعد کے مطابق وائس چانسلر کے تقرر کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ گورنر نے حکومت کو وائس چانسلر کی راست توسیع کے بجائے سرچ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے قواعد کی پابندی کا مشورہ دیا۔ گورنر کا ماننا ہے کہ حکومت کو توسیع یا تقرر کے سلسلہ میں یونیورسٹی کے قواعد کی پابندی کرنی چاہیئے۔ر