وجئے شانتی کی چیف منسٹر کے سی آر پر تنقید

   

حیدرآباد۔ کانگریس لیڈر وجئے شانتی نے چیف منسٹر کے سی آر پر تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حالات ظاہر کرتے ہیں کہ ریاست میں جاگیردارانہ حکمرانی چل رہی ہے ۔ اپنے ٹوئیٹر پر انہوں نے ریاست میں نرسیس کو درپیش مسائل کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت نرسوں کے مسائل بھی حل کرنے میں کامیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین میں بھی اپنی تنخواہوں کے تعلق سے اندیشے ہیں۔ آر ٹی سی ملازمین کو تشویش ہے کہ اگر حکومت نے انہیں تنخواہ جاری نہیں کی تو ان کا گذارہ کیسے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اپنے دفتر سے زیادہ وقت کیمپ آفس میں گذار رہے ہیں جس سے الجھن پیدا ہوتی ہے ۔