دبئی۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کو اپنے سسٹم میں خرابی کے سبب ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت عارضی طور پر روکنی پڑی۔گورننگ باڈی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واضح کیا کہ سسٹم میں بعض مسائل کے باعث 25 اپریل کی صبح ٹکٹوںکی فروخت عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔خرابی کا حل تلاش کیا جا رہا ہے لہٰذا جیسے ہی ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت شروع ہوگی تو شائقین کوآگاہ کردیا جائے گا۔ آئی سی سی حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ 30 مئی کو انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019ء میں شامل تمام ٹیموں اور تمام میدانوں کے ٹکٹ بدستور دستیاب ہیں جن کو سسٹم کی خرابی دور ہوتے ہی حاصل کیا جا سکے گا۔