یوجین : ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے۔ُپاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جویلین تھرو مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کی، یہ تھرو ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی ہے۔فائنل راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے 6 بجے ہوا تھا۔