نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز پاکستان کے اپنے ہم منصب عمران خان کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے جنھیں کویڈ19وباء کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے۔
جیسے ہی یہ خبر سامنے ائی کہ مذکورہ 68سالہ معمر سابق کرکٹر سے سیاست داں بنے والے گھر میں قرنطین میں ہیں‘ مذکورہ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اس مہلک وباء سے ان کی تیزی کے ساتھ روبصحت ہونے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم پاکستان کو کویڈ19کی جانچ میں اس وقت مثبت پایاگیا جب وہ دو دن قبل ٹیکہ لیاتھا۔ہفتہ کے روز سرکاری عہدیداروں نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
فیصل سلطان خصوصی معاون وزیراعظم پاکستان برائے قومی صحت خدمات نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔
عالمی وباء سے مقابلہ کے لئے پاکستان چین کا ٹیکہ سینوفارم کا استعمال کررہا ہے۔چین سے حال ہی میں 5,00,000خوراک کی بیاچ پاکستان روانہ کیاگیاہے۔ فی الحال ملک کے معمر شہریوں کو یہ ٹیکے دئے جارہے ہیں۔
ایک ایسے وقت میں خان کو جانچ میں مثبت پایاگیا ہے جب پاکستان میں کرونا وائرس کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
پاکستان کے محکمہ صحت کے بموجب 3876لوگوں کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں مثبت پایاگیاہے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
تازہ اموات42کے بعد جملہ مرنے والوں کی تعداد 13,799تک پہنچ گئی ہے۔