وزیراعظم مودی کی بھانجی کا بیاگ چھیننے والوں کی دہلی پولیس نے شناخت کرلی ہے

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ دہلی پولیس نے دعوی کیا ہے اس نے دمیانتی بین مودی جو کہہ رہی ہیں کہ وہ وزیراعظم نریندرمودی کی بھانجی ہے‘ سیول لائنس علاقے سے ان کا بیاگ چھننے والے مجرمین کی شناخت کرلی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان اسٹنٹ پولیس کمشنر انل متل نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ دونوں مجرمین جس میں سے ایک نابالغ ہے بہت جلد پکڑ لئے جائیں گے۔مذکورہ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے جانکاری ملی اور متعددٹیمیں مجرمین کو پکڑنے کے لئے تعینات کردی گئی۔

جس میں سے ایک ٹیم نے انہیں پہچان لیا‘ جو دہلی سے ہے۔ائی اے این ایس کی جانکاری میں یہ بات ای ہے کچھ جن مشتبہ مجرموں کو تحویل میں لیاگیا ہے‘ مگر پولیس نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ ان میں سے ایک نابالغ ہے۔

وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مذکورہ عورت نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی رشتہ دار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دیامنتی بین ہفتہ کی صبح امرتسر سے یہا ں پہنچی۔ انہوں نے سیول لائن نارتھ دہلی کے لئے ایک اٹورکشہ کیا۔ دن میں 7بجے کے قریب وہ گجراتی سماج بھون پہنچی۔

انہوں نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ جب وہ اٹو سے نیچے اتری تو دو بدمعاش اسکوٹی پر ائے اور ان کا پرس چھین کر فرار ہوگیا جس میں 50,000نقد‘ دوموبائیل فونس اور کچھ دستاویزات موجودتھے