وزیر فینانس کون ہریش راؤ یا بھٹی؟

   

ریونت ریڈی اور وزراء نے ہریش راؤ کو وزیر فینانس سے مخاطب کیا
حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر فینانس کون ہیں ہریش راؤ یا بھٹی وکرامارکا؟ اسمبلی میں آج وائیٹ پیپر پر مباحث کے دوران بار بار برسراقتدار پارٹی کی جانب سے ہریش راؤ کو غلطی سے وزیر فینانس کہہ کر مخاطب کیا گیا جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کے سی آر کو چیف منسٹر اور ہریش راؤ کو وزیر فینانس کہہ کر مخاطب کیا جس پر پارٹی کے ارکان نے فوری توجہ دلائی اور چیف منسٹر نے غلطی کی اصلاح کرتے ہوئے سابق کا لفظ استعمال کیا۔ ان کے علاوہ ریاستی وزراء جوپلی کرشنا راؤ، سریدھر بابو اور کونڈہ سریکھا نے بھی مداخلت کرتے ہوئے ہریش راؤ کو وزیر فینانس کہہ کر مخاطب کیا تاہم فوری غلطی کی اصلاح کرلی۔ جوپلی کرشنا راؤ کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہریش راؤ سابق وزیر فینانس ہیں اور آئندہ بھی کبھی وزیر فینانس نہیں بن سکتے۔ برسراقتدار پارٹی کی جانب سے بار بار غلطی دس سال کے بعد تبدیل شدہ حکومت کے نئے ہونے کا ثبوت تھا۔ر