حیدرآباد ۔ 11 جنوری ( یو این آئی ) کالیشورم پراجیکٹ کا متعلقہ ویجلنس و انفورسمنٹ حکام نے مسلسل تیسرے دن معائنہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق حکام نے مہادیوپور میں محکمہ آبپاشی کے دفتر کے علاوہ آبپاشی ڈویژنل دفتر میں میڈی گڈہ بیاریج اور کنی پمپ ہاوس سے متعلق ریکارڈ کی جانچ کی ۔ عہدیدار جملہ 46 معاملات کی جانچ کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ڈی پی آر ‘ سی ڈبلیو سی کلیرنس ‘ سی ڈبلیو سی کی دی گئی پمپ ہاوس اور بیراجوں کی ڈیزائین اور ڈیم سیفٹی رپورٹ کی جانچ کی جا رہی ہے ۔