Thursday , July 2 2020

ویراٹ کوہلی کو چاہئے کہ وہ انوشکا شرما کو طلاق دیدیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی

اس کے علاوہ انہوں نے انوشکا شرما پر این ایس اے لگانے کا بھی استفسار کیاہے

ممبئی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی اترپردیش چاہتے ہیں کہ ہندوستان کا سرخیوں میں رہنے والا جوڑاطلاق کے ذریعہ علیحدہ ہوجائے۔نند کشور گجر نے ہندوستان کرکٹ کے کپتان ویراٹ کوہلی کی بیوی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے آخری پروڈکشن پاتال لوک کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

ویڈیو میں گجر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے”ویراٹ کوہلی دیش بھگت ہے‘ دیش کے لئے کھیلے ہیں۔ انوشکا کو طلاق دیدینا چاہئے“

اس کے علاوہ گجرنے انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ منسٹر پرکا ش جاوڈیکر کو بھی ایک خط لکھا اور استفسار کیاکہ قومی سکیورٹی ایکٹ کے تحت انوشکا شرما کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اور شو پر امتناع عائد کرے۔

زیر بحث تصویر مارچ2018میں لی گئی ہے اور در حقیقت گجر ہی نہیں بلکہ اس میں یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ بھی ہیں۔غازی آبادمیں چھ لائن والی ہائی وے کے افتتاح کے وقت یہ تصویر لی گئی تھی۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے بھی اس تصویر کو ٹوئٹ کیاتھا۔ گورکھا کمیونٹی جس نے مبینہ طور پر نیپالی جذبات کو بھڑکانے کا الزام عائد کیاہے اس کے ساتھ ”پاتال لوک“ کے حوالے سے انوشکاشرما کو پہلے ہی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT