ٹرمپ اگر کرونا وائرس سے مرگئے تو گاڈ پر یقین کریں گے۔ناستک پروفیسر کا جب سامنا ہوا تو انہوں نے کہاکہ ان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی

,

   

واشنگٹن۔ ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کے ناستک پروفیسر ریچرڈ ویگمانس نے کہاکہ ان کا گاڈ پر ایقان اس وقت ہوگا جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موت خوفناک بے وقت کی موت ہوگی۔

کیمپس ریفارم کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتہ ایک ساتھی کو کئے گئے ای میل میمو میں ویگمانس نے تجویز کے طور پر کہاکہ وہ اپنے ناستک عمل کو چھوڑنے کیلئے اس وقت تیار ہوجائیں گے اگر ٹرمپ کی موت کرونا وائرس کی زد میں آنے سے ہوجائے گی۔

ویگمانس نے لکھا کہ”ذاتی طور پرمیں ناستک ہوں ”مگر‘ اگر45کی موت اس وائرس کی وجہہ سے ہوجاتی ہے تو میرا گاڈ پر یقین بڑھ جائے گا“۔

کیمپس ریفارم کی جانب سے ان کے دعوی کے متعلق جب سامنا ہوا تو ٹی ٹی یو کے اسٹرنومی اور فزیکس محکمہ کے چیر پروفیسر مذکورہ جے ایف بوسی نے کہاکہ ان کے ای میل کی غلط تشریح کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ بیان میرے حوالے سے ہے‘ کسی اور کا نہیں ہے۔

میں نے کچھ ای میل میرے ساتھیوں کو روانہ کیاہے جس میں میں نے ایک سائنسی رحجان پیش کیاہے جو سی او وی ائی ڈی19کی تفصیلات پر دستیاب ہے اور تاکہ وہ اس رحجان کا جائزہ لیں اور کچھ رحجانات تیار کریں“