ٹھاکرے نے دعوی کیاکہ مہارشٹرا حکومت نے اس کاروباری کو خصوصی رعایت فراہم کی ہے

,

   

ممبئی۔شیو سینا(یو بی ٹی) لیڈر ادھوٹھاکرے نے ارب پتی گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ کے خلاف محاذ کھول دیاہے۔ مذکورہ لیڈر جس نے اپنی ہی پارٹی میں بغاوت کی وجہہ سے پچھلے سال چیف منسٹر کی کرسی گنوا دی ہے نے کہاکہ وہ 16ڈسمبر کے روز مذکورہ کاروباری کے ممبئی دفتر تک مارچ نکالیں گے۔

اسٹاک مارکٹس میں اڈانی گروپ کے اسٹاکس میں بڑے پیمانے پر اچھال کے بعد ٹھاکرے نے یہ اعلان کیاہے۔ٹھاکرے نے دعوی کیا ہے کہ مہارشٹرا حکومت نے مذکورہ کاروباری کو خصوصی رعایتیں فراہم کی ہیں جس نے دھاروی کی تعمیر نو کا منصوبہ حاصل کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ملک کی سب سے بڑی کچی آبادی کی بحالی کے منصوبے میں اڈانی گروپ کی حمایت کرنے کے لئے بہت کچھ مشکوک فیصلے کیے گئے ہیں۔

مہارشٹرا کے سابق وزیراعلی نے کہاکہ ”اس میں ٹی ڈی آر (منتقلی ترقی کے حقوق)کی فروخت کی شق بھی شامل ہے جس سے اڈانی گروپ کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

دھاروی کے باشندوں کے تحفظ کے لئے شیو سینا 16ڈسمبر کو اڈانی گروپ کے دفتر تک مارچ کریگا۔مارچ کی قیادت میں خود کروں گا“۔

جولائی میں اڈانی گروپ نے مہارشٹرا حکومت سے 259ہیکڑ اراضی کو دھاری کی دوبارہ تعمیر نو کے منصوبے کے تحت حاصل کیاہے۔

ٹھاکرے نے مزیدکہاکہ ”ری ڈیولپمنٹ پروجکٹ کے بارے میں کافی معلوما ت حاصل ہوئے ہیں جس سے یہ شک پیدا ہوتا ہے کہ آیاحکومت دھاروری کے رہائشیوں کے نام پر اڈانی کو فائدہ دینے کی کوشش کررہی ہے“