نئی دہلی: ٹیکس کو آسان بنانے کے اقدامات سے انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ میں اضافہ ہوا ہے ، جواسیسمنٹ سال 2015سے 2024 تک آمدنی کی تقسیم میں مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ حکومتی اقدامات کم آمدنی والے گروپوں کے درمیان آمدنی کو مؤثر طریقے سے اضافہ کررہی ہے ۔ایس بی آئی ریسرچ کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہیکہ 5لاکھ روپے تک کمانے والوں کیلئے آمدنی کی عدم مساوات میں 74.2فیصد کمی آئی ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی اقدامات کم آمدنی والے گروپوں کے درمیان آمدنی کو مؤثر طریقے سے بڑھا رہے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ براہ راست ٹیکس کا حصہ 14سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ ہندوستان کے ترقی پسند ٹیکس نظام نے 2024 میں براہ راست ٹیکس تعاون کو مجموعی ٹیکس ریونیو کا 56.7فیصد تک بڑھا دیا ہے۔