ٹی آر ایس ‘ بی جے پی سے قربت بنانے کوشاں

   

دہلی میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مرکزی وزراء سے ملاقات کے خواہاں۔ کوششوںمیں ناکامی
حیدرآباد۔29جولائی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس ‘ بی جے پی سے قربت بنانے کی کوشش کر رہی ہے! چیف منسٹر کے دورۂ دہلی کے دوران مختلف قائدین سے ملاقاتوں اور تبادلۂ خیال کے متعلق کہا جا رہاہے کہ پارٹی نے نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات کا بائیکاٹ کا ذہن بنا لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا میں اقتدار کی تبدیلی اور مغربی بنگال میں ریاستی وزیر کو ای ڈی میں گرفتاری کے علاوہ شہر میں ای ڈی کی کاروائیوں نے ٹی آر ایس کے نظریات کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ کے سی آر سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی میں گذشتہ چند ماہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور ٹی آر ایس سربراہ اور پارٹی قائدین مسلسل بی جے پی اور وزیر اعظم پر تلنگانہ کو نظرانداز کرنے کے الزامات عائد کر رہے تھے ۔ کہا جا رہاتھا کہ ٹی آر ایس نہ صرف تلنگانہ بلکہ بی جے پی کا قومی سطح پر بھی مقابلہ کریگی اور بی جے پی کے خلاف مہم چلائی جائیگی لیکن قومی سیاسی جماعت سے متعلق مؤقف بدل گیا جبکہ اس سے قبل ٹی آر ایس نے قومی سطح پر مخالف یو پی اے اور مخالف این ڈی محاذ کی تشکیل کا منصوبہ تیار کیا تھااور اس میں ناکامی کے بعد قومی جماعت کی تشکیل کا اعلان کیا تھا اور اب اسے سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر ‘مرکزی وزراء سے ملاقات کیلئے کوشاں ہیں تاکہ انہیں ریاست میں بارش کے نقصانات سے واقف کرواسکیں ۔بتایاجاتا ہے کہ چیف منسٹر کو کوششوں میں ناکامی ہورہی ہے اور ٹی آر ایس ایم پیز کا کہناہے کہ چندر شیکھر راؤ دہلی میں ریاست کو مرکزی امداد کے حصول اور بارش کے نقصانات کے پابجائی کیلئے مرکزی قائدین سے ملاقات کے متمنی ہیں اور وہ تلنگانہ کی معاشی حالت کے پیش نظر قرض کے حصول پر پابندیوں میں رعایت کی خواہش کرینگے۔ چیف منسٹر نائب صدر کے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں رہیں گے اور نائب صدر کے انتخاب کیلئے این ڈی اے کو کسی مدد کی ضرورت نہیں پڑیگی ۔ م