اقلیتوں کی ترقی میں تلنگانہ سرفہرست
ریاست میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول
حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے متفقہ طور پر صدر کی حیثیت سے مسلسل نویں مرتبہ انتخاب پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو مبارکباد پیش کی۔ ٹی آر ایس پلینری سیشن میں صدر کی حیثیت سے انتخاب کے اعلان کے بعد محمد سلیم نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے اُن کی قیادت کو ناگزیر قرار دیا۔ اُنھوں نے چیف منسٹر کی صحت اور درازی عمر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست کے لئے 14 برس تک مسلسل جدوجہد کی گئی اور کے سی آر نے نامساعد حالات کے باوجود تحریک کو جاری رکھا۔ 27 اپریل 2001 ء کو تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا قیام عمل میں لایا گیا اور پارٹی نے اپنے قیام کے 20 سال مکمل کرلئے ہیں۔ 20 سالہ طویل سیاسی سفر میں کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کو ملک کی نمبر ون ریاست کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ محمد سلیم نے اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے مختلف اسکیمات پر چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ کے سی آر ملک کے واحد چیف منسٹر ہیں جنھوں نے ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات میں دیگر ریاستوں پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ ر
وہ ملک کے حقیقی معنوں میں سیکولر چیف منسٹر ہیں جنھوں نے گزشتہ 7 برسوں میں تلنگانہ کو فرقہ وارانہ کشیدگی سے پاک کرتے ہوئے امن، بھائی چارہ و قومی یکجہتی کو پروان چڑھایا ہے۔ ر