پائلٹ کی غلطی، یوکرین کا F-16طیارہ تباہ

   

کیف: امریکی ساختہ F-16لڑاکا طیاروں کو یوکرین پہنچانے کے چند ہفتوں بعد یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔جمعرات کو یوکرین کی فوج نے تصدیق کی کہ گذشتہ پیر کو ایک F-16لڑاکا طیارہ تباہ ہوگیا تھا اور اس کا پائلٹ مارا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روسی حملے کو پسپا کرتے ہوئے کریش ہونے سے قبل ایف 16 لڑاکا طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ یوکرینی فوج سے تعلق رکھنے والا ایک F-16 لڑاکا طیارہ گذشتہ پیر کو ایک حادثے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ “پائلٹ کی غلطی کا نتیجہ” تھا۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اہلکار نے مزید کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ روسی فائرنگ سے نہیں مارا گیا، حالانکہ یہ واقعہ یوکرین میں داغے گئے روسی میزائل بیراج کے دوران پیش آیا۔خبر رساں ادارے رائیٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ ’’ایسا نہیں لگتا کہ طیارہ گرنے کا واقعہ روسی فوجی کارروائی کا نتیجہ تھا‘‘۔