نئی دہلی : بی جے پی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے مغربی بنگال کے صنعت کے وزیر پارتھاا چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کے احاطے سے برآمد کی گئی جائیدادوں میں ’’اوپر کے حصہ دار‘‘کے نام کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی کی سینئر ترجمان میناکشی لیکھی نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ آج میں آپ سب کے ذریعے ملک کے لوگوں کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ جو لوگ ماں، ماٹی، مانوش کا نعرہ دیتے تھے۔ آج وہ صرف ایک ہی آواز اٹھا رہے ہیں، پیسہ، پیسہ پیسہ۔ ان کے پاس اس لفظ کے علاوہ کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ لیکھی نے کہا کہ اگر پارتھا چٹرجی کے دستاویزات دیکھے جائیں، ارپیتا کی آوازیں سنی جائیں یا ان کے وزراء کے چھاپوں کی کہانی دیکھیں تو صرف ایک بات سمجھ میں آسکتی ہے کہ تقریباً 50 کروڑ روپے ارپیتا کے یہاں سے برآمد ہوئے اور تقریباً 9 کیلو سونا ملا ہے ، جائیداد کے بے شمار دستاویزات ملے ہیں۔