Wednesday , April 1 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کی موت

اسلام آباد ۔23مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں 26 سالہ ڈاکٹر کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ پاکستان کے گلگت علاقہ میں وائرس کے مریض کے علاج کے دوران وہ بھی اس سے متاثر ہوگئے تھے ۔ اوسامہ ریاض نامی یہ نوجوان ڈاکٹر عراق سے وطن واپس ہوئے مریض کا علاج کررہا تھا ۔ ڈاکٹر اسامہ ریاض کی نمازِ جنازہ گلگت میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی تدفین کونوداس قبرستان میں کی گئی۔تدفین سے قبل ڈاکٹر اسامہ ریاض کی میت کوپولیس کے دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا ۔ حکومت نے ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT