کابل : افغان مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے جمعرات کو اسلام آباد میں سہ فریقی ورکنگ گروپ اجلاس کے دوران ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی وزارت ریلوے نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں ابتدائی تکنیکی جائزوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اگلے اقدامات پر غور ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزارت ریلوے کے ایڈیشنل سیکریٹری سید مظہر علی شاہ نے کی، وہ طالبان ریلوے اتھاریٹی کے سربراہ ہیں۔ ازبکستان سے ملا بخت الرحمان شرافت اور کمالوف اکمل سیداکابارووچ ویڈیو کال کے ذریعہ اجلاس میں شامل ہوئے۔