پاک سینا نے خود اپنے خرچے میں کٹوتی کی‘ عمران خوش ہوئے

,

   

معاشی بحران کے شکار پاکستان نے کئی سرکاری خرچ کم کرچکی ہے۔

اسلام آباد۔ پاکستان کی فوج نے ملک کے معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے اس سال اپنے بجٹ میں کمی لانے کا فیصلہ لیاہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ فوج معاشی بحران سے نمٹنے میں مد د کے لئے یہ فیصلہ لیاہے۔

اس کی وضاحت کرتے ہوئے پاکستان فوج کے انٹر سرویس پبلک ریلیشن کے سپریم کمانڈر میجر جنرل آصف غفور نے منگل کے روز ایک ٹوئٹ کیا کہ مجوزہ معاشی سال کے لئے دفاعی بجٹ میں کمی دفاعی قیمت پر نہیں ہوگی۔

غفور نے کہاکہ ”دفاعی بجٹ میں اس سال کمی سکیورٹی کی قیمت پر نہیں ہوگی۔ہم تمام قسم کے خطرات کے جواب میں اثر انگیز ردعمل دیتے رہیں گے۔

تینوں شعبوں میں درکار اقدامات کے ذریعہ کٹوتی کا انتظام کریں گے۔

قبائیلی علاقوں اوربلوچستان کی ترقی میں حصہ داری کرنا اہم ہے“۔

اس دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک کی معاشی حالات کے پیش

نظر پاکستان کی فوج نے اپنے سکیورٹی خرچ میں کمی کرکے جو خصوصی پہل کی ہے‘

وہ قابل تعریف ہے۔ خان نے کہاکہ وہ اس قدم کے
لئے شکر گذار ہیں۔