بستی: اترپردیش میں بستی ڈویژن کے تینوں اضلاع بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر میں بھگوان شری رام کی پران ۔پرتشٹھا تقریب کے پیش نظر اتوار سے روٹ بستی۔گورکھپور نیشنل ہائی وے سمیت اجودھیا جانے والے سبھی راستوں پر بھاری گاڑی کے لئے روٹ تبدیل کردیا گیا ہے ۔آفیشیل ذرائع نے یہاں بتایا کہ بھگوان شری رام کی نئے گھر کی پران پرتشٹھا تقریب کے پیش نظر بستی ڈویژن کے بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر میں بھاری گاڑیوں کی آمدورفت نیشنل ہائی وے پرآج سے روک دی گئی ہے ۔ اجودھیا سے لکھنؤ جانے والی گاڑیوں کو بستی سے ڈومریا گنج، گونڈہ ہوتے ہوئے روانہ کیا جائے گا۔