خواتین کو 2500 روپئے اسکیم کیلئے سب سے زیادہ 92.23 لاکھ درخواستیں
حیدرآباد 20 جنوری ( سیاست نیوز) پرجاپالنا پروگرام میں سب سے زیادہ مہالکشمی اسکیم کیلئے درخواستیں ملی ہیں۔ کانگریس نے اس اسکیم کے ذریعہ خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کیلئے 92.23 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں۔ بعد 500 روپئے پکوان گیس کیلئے 91.49 لاکھ درخواستیں ملی ہیں۔ کانگریس نے انتخابات سے قبل 6 گیارنٹی کا اعلان کیا تھا اور پرجاپالنا پروگرام کیلئے عوام سے درخواستیں وصول کی گئیں جس پر حکومت کو 1,25,84,383 کروڑ درخواستیں وصول ہوئیں جن میں 1,09,00,662 کروڑ درخواستوں کو آن لائن اپ ڈیٹ کیا گیا۔ درخواستوں کو آن لائن کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے۔ ضلع سطح پر آن لائن اپ لوڈ درخواستوں کا جائزہ لیا جائے تو سب سے زیادہ گریٹر حیدرآباد میں 18.97 لاکھ اور سب سے کم ضلع جئے شنکر بھوپال پلی سے 1.37 لاکھ درخواستیں ملی ہیں۔ خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے معاوضہ سے متعلق مہالکشمی اسکیم کیلئے 92,23,195 ، 500 روپئے گیس اسکیم کیلئے 91,49,838 اندراماں اسکیم کیلئے، 82,82,332 اور 200 یونٹ مفت برقی سے متعلق گروہا لکشمی اسکیم کیلئے 81,54,158 ریتو بھروسہ اسکیم 15 ہزار روپئے کسانوں کو ادائیگی کیلئے اراضی رکھنے والے کسانوں کیلئے 38,73,956 قول پر کام کرنے والے کسانوں کیلئے 15 ہزار روپئے ادائیگی کیلئے 2,63,616 ۔ زرعی مزدوروں کو 12 ہزار روپئے ادائیگی کیلئے 40,95,581 مجاہدین تلنگانہ کے ارکان خاندان کو 250 گز اراضی کیلئے 23,794 مجاہدین کو 250 گز اراضی کیلئے 84,659 معذورین پنشن کیلئے 2,77,292 اور دیگر پنشن کیلئے 22,07,245 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔2