پردیش کانگریس سرکاری ترجمانوں کا اجلاس

   

حیدرآباد۔/12 جون، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے سرکاری ترجمانوں کا آج گاندھی بھون میں اجلاس منعقد ہوا۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ، اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار، اے آئی سی سی ترجمان ڈاکٹر ڈی شراون، نائب صدر نریندر ریڈی اور ترجمانوں میں اے دیاکر، بلیا نائیک، ایودھیا ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی۔ نیشنل ہیرالڈ مقدمہ کی تفصیلات اور کانگریس قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے بی جے پی کی کوششوں پر ترجمانوں کو مکمل تفصیلات کے ساتھ تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ملک اور تلنگانہ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے علاوہ امن و ضبط کی صورتحال پر ترجمانوں کو تفصیلات کے ساتھ تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ر