پروفیسر پرشوتم کا نائب صدر نشین کے طور پر تقرر
حیدرآباد۔/16 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کے صدرنشین اور نائب صدرنشین کا تقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم بی وینکٹیشم نے جی او ایم ایس 33 جاری کیا جس کے تحت پروفیسر وی بالا کشٹا ریڈی پروفیسر لاء کو تلنگانہ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کا صدرنشین مقرر کیا گیا۔ وہ تین سالہ میعاد تک عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ حکومت نے فوری اثر کے ساتھ تقرر عمل میں لایا ہے۔ اسی طرح جی او ایم ایس 34 کے ذریعہ پروفیسر آئی پرشوتم ریٹائرڈ پروفیسر اکنامکس کو تلنگانہ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کا نائب صدرنشین مقرر کیا ہے۔ فوری اثر کے ساتھ احکامات پر عمل ہوگا اور ان کی میعاد بھی تین سال رہے گی۔1