پستہ قد باڈی بلڈر کی شادی

   

ممبئی : مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے پست قامت باڈی بلڈر نے شادی کرلی۔ میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے 28 سالہ پراتیک وٹھل کا قد 3 فْٹ 4 انچ ہے جبکہ اس کی 22 سالہ دلہن کا قد 4 فْٹ 2 انچ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات 4 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد ان کی منگنی ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق شادی کے موقع پر دلہا اور اس کے ساتھ موجود لوگوں نے بھرپور انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ میڈیا کے مطابق پراتیک نے 2012 میں باڈی بلڈنگ کو بطور کیریئر شروع کیا اور 2016 میں اس نے ایک مقابلے میں بھی حصہ لیا۔ باڈی بلڈر کا 2021 میں دنیا کے چھوٹیترین قد والے باڈی بلڈر کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج ہوا تھا۔