قومی سطح پر نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ”خواتین اب بھی جنسی بدسلوکی کاشکار ہورہے ہیں“ والے بیان کے متعلق تحقیقات کے لئے اتوار کے روز دہلی پولیس کی ٹیم کی ان کے گھر پر رسائی کے پیش نظر گاندھی کا یہ بیان منظرعام پر آیاہے۔
وائناڈ۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وہ ان پرمسلسل کئے جانے والے سیاسی حملوں‘ ان کے گھر سے متعدد مرتبہ پولیس کو بھیجنے سے یا پھر ان کے خلاف کئی مقدمات درج کرانے سے خوف زدہ نہیں ہیں کیونکہ ان کا ایقان سچائی پر ہے اور وہ ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
قومی سطح پر نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ”خواتین اب بھی جنسی بدسلوکی کاشکار ہورہے ہیں“ والے بیان کے متعلق تحقیقات کے لئے اتوار کے روز دہلی پولیس کی ٹیم کی ان کے گھر پر رسائی کے پیش نظر گاندھی کا یہ بیان منظرعام پر آیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”کئی لوگ ہوں گے جووزیراعظم‘ بی جے پی‘ آر ایس ایس اور پولیس سے ڈرتے ہوں گے مگر میں نہیں ڈرتا۔میں ان سے ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہوں اور یہی ان کا مسئلہ ہے کہ میں ڈرتاکیوں نہیں ہوں۔
وجہ یہ ہے کہ میں سچائی پر یقین رکھتاہوں۔کوئی فرق نہیں پڑتا مجھ پر کتنے حملے کئے جارہے ہیں‘ کتنی دفعہ میرے گھر پر پولیس بھیجی جارہی ہے اور کتنے مقدمات پر مجھ پر درج کئے گئے ہیں‘میں ہمیشہ سچائی کیلئے کھڑا ہوں۔ میں ایسا ہی ہوں“۔
ضلع میں متعدد خاندانوں کو فراہم کئے جانے والے نئے مکانات کی چابیاں حوالے کرنے کے بعد مذکورہ وائناڈ رکن پارلیمنٹ نے یہ کہا ہے