حیدرآباد 7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گاندھی بھون میں وزراء کی آمد کے تحت چہارشنبہ کو وزیر ٹرانسپورٹ و بہبودیٔ پسماندہ طبقات پونم پربھاکر عوام سے ملاقات کریں گے ۔ گاندھی بھون میں ریاستی وزراء کی عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ اسی سلسلہ کے طور پر پونم پربھاکر 9 اکٹوبر چہارشنبہ کو دن میں 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کی سماعت کریں گے ۔