پوٹن اور جن پنگ کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

,

   

ماسکو؍ بیجنگ : روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی قائد شی جن پنگ نے یوکرین میں ماسکو کی دس ماہ سے جاری جنگ کے تناظر میں اپنے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم کیا ہے۔ پوٹن اور شی نے جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ بات چیت میں یوکرین کا براہ راست کوئی ذکر نہیں کیا ، لیکن انہوں نے جیو پولیٹیکل تناؤاور مشکل بین الاقوامی صورت حال میں ماسکو اور بیجنگ کے درمیان مضبوط تعلقات کو ک سراہا۔ پوٹن نے شی کو موسم بہار میں ماسکو کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ادھر یوکرین میں حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کو پاور اسٹیشنوں اور دیگر اہم انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر روسی میزائل حملہ ہوئے جو کئی ہفتوں کے دوران شدید ترین حملہ تھے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے جمعہ کی صبح بتایا ہے کہ روسی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے اہداف پر کل85 میزائل اور 35 فضائی حملہ کیے ہیں۔