نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے درمیان، گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں لگاتار بارہویں دن بھی مستحکم رہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔
اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا ہے ۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے ۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے ۔