نئی دہلی۔ حکومت نے چہارشنبہ کے روز ڈیزل اور ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) کی برآمد پر لاگو ونڈ فال ٹیکس میں کمی کے ساتھ ساتھ پٹرول کی برآمد پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والے خام تیل پر عائد ٹیکس سے بھی راحت دیا گیا۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی برآمد پر چھ روپے فی لیٹر کے حساب سے لاگو ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیزل اور اے ٹی ایف کی برآمد پر ٹیکس 2 روپے کم کرکے بالترتیب 11 روپے اور 4 روپے فی لیٹرکر دیا گیا ہے۔مقامی طور پر پیدا ہونے والے خام تیل پر ٹیکس بھی 23,250 روپے فی ٹن سے کم کر کے 17,000 روپے فی ٹن کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے او این جی سی اور ویدانتا لمیٹڈ جیسے گھریلو تیل پیدا کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ بالا ٹیکسوں میں کمی سے مقامی مارکٹ کو ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کی جاسکے گی اور ملک کے سطح پر ایندھن کی قیموں میں کمی کا امکان ہے ۔