حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اسوسی ایشن کے صدر جگن موہن ریڈی نے گھریلو پکوان گیس صارفین کو مشورہ دیا کہ گیس سلنڈر کی EKYC کیلئے گیس ایجنسی دفاتر پر قطارمیں کھڑے ہوکر پریشان نہ ہوں بلکہ گیس ڈیلیوری بوائز سے EKYC کراسکتے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ای کے وائی سی کیلئے کوئی قطعی تاریخ یا مہلت مقرر نہیں ہے ۔ مرکزنے صارفین کے گھروں کو پہونچکر EKYC کا حکم دیا ہے اور صارفین کو پریشانی کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے 500 روپئے میں پکوان گیس فراہم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ۔ اس پر عمل کے تعلق سے کوئی ضوابط جاری نہیں کئے اور نہ کوئی احکام جاری کئے گئے ۔ ڈیلیوری بوائز کے اسمارٹ فونز پر ایک خصوصی ایپ کے ذریعہ EKYC کے عمل کو پورا کرایا جائے گا ۔ اتفاق سے کسی وجہ سے گھر پر کے وائی سی کا عمل مکمل نہ ہو تو ایجنسی دفتر کو جانے کا مشورہ دیا ۔ ن