Wednesday , December 2 2020

پھول باغ میں دو ماہ کے دلہے کی خودکشی

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ پھول باغ میں ایک دو ماہ کے دلہے کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ مشتاق جو پیشہ سے مزدور تھا‘ نے خودکشی کرلی۔ متوفی کے رشتہ داروں کے مطابق مشتاق کی شادی دو ماہ قبل سمرین سے ہوئی تھی اور یہ ان کی پسند کی شادی تھی۔ مشتاق نے سمرین سے لو میارج کیا تھا اور شادی کے اندرون دو ماہ ہی رشتہ ٹوٹ گیا۔ میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہوگئے اور سمرین نے مشتاق کا گھر چھوڑدیا۔ ایک رشتہ دار کے مطابق ان میں خلع ہوگیا تھا۔ کل رات مشتاق نے سیل فون پر بات کی اور ایک فون کال کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT