پیر کے روز ممبئی میں موہن بھگوات کی مسلمانوں سے ملاقات

,

   

ممبئی۔ذرائع کے مطابق پیر کے روز ممبئی کی ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں مسلم کمیونٹی کے دانشواروں سے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)سربراہ موہن بھگوات ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے غازی آباد میں مسلم راشٹرایہ منچ کے زیر اہتمام منعقد ایک تقریب سے بھگوات نے خطاب کیاتھا۔

استقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ نے کہاتھا کہ ”ہندو مسلم اتحاد کے نظریہ کوغلط انداز میں پیش کیاجاتا ہے کیونکہ یہاں پرآپس میں کوئی تفرقہ ان کے درمیان میں نہیں ہے کیونکہ40,000سال قبل ان کے اجداد ایک ہی تھے۔

ہندوستان کی عوام کا ایک ہی ڈی این اے ہے“۔بھگوات نے کہاتھا کہ یہاں پر کبھی ہندو یا مسلمانوں کا غلبہ نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاتھا کہ ”یہاں پر صرف ہندوستانیو ں کا غلبہ ہوسکتا ہے“۔

دریں اثناء 3ستمبر سے یہاں ناگپور میں ایک تین روزہ کوارڈنیشن میٹنگ کی شروع ہوئی تھی جو آج اختتام پذیر ہوئی ہے۔ہر سال بڑی پیمانے پر ستمبرمیں ایک کوارڈنیشن میٹنگ منعقد کی جاتی ہے۔

تاہم پچھلے سال کویڈ وباء کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ میٹنگ معمولی انداز میں کی گئی تھی۔اس میٹنگ میں سنگھ کے سکریٹریزاور ذیلی تنظیمیں جیسے وشواہندو پریشد‘ودیا پریشد‘بھارتیہ مزدور سنگھ‘اورودیابھارتی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

پانچ ریاستوں کے مجوزہ اسمبلی انتخابات پر غور وخوص اس میٹنگ کا کلیدی ایجنڈہ رہا ہے۔