پی او کے میں جلسہ عمران خان کا نریندر مودی پر حملہ’صرف بزدل شخص ہی ایسی بزدلانہ حرکت کرسکتا ہے‘۔

,

   

پاکستان کے وزیراعظم نے جموں اور کشمیر کے حالات کو کچھ اس طرح بیان کیاکہ وہ ”انسانیت سوز مسائل“ ہیں اور کہاکہ کشمیری اب موت سے نہیں ڈرتے۔

مقبوضہ کشمیر۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جمعہ کے روز اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو بزدل قراردیا کیونکہ مبینہ طور پر جموں اور کشمیر میں مقامی لوگوں کے خلاف زیادتیاں کی جارہی ہیں‘ پاکستان کے اخبار ڈاؤن نے یہ خبر شائع کی ہے۔

مذکورہ وزیراعظم پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے‘ جہاں پر انہو ں نے یہ بھی کہاکہ وہ ”کشمیر کے سفیر“ کی حیثیت سے دنیا میں جائیں گے۔

خان نے کہاکہ ”انسانیت کے خلاف کوئی بزدل شخص ہی ایسی حرکت کرسکتا ہے۔ آج کی تاریخ میں 900,000ہندوستانی سپاہی مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر ظلم ڈھارہے ہیں۔

ایک بہادر آدمی ایسا کبھی نہیں کرسکتا۔ کوئی فرق نہیں پڑتا کس قدر تم انصافی کروگے‘ تم کبھی کامیاب نہیں ہوگے“۔

پاکستان کے وزیراعظم نے جموں اور کشمیر کے حالات کو کچھ اس طرح بیان کیاکہ وہ ”انسانیت سوز مسائل“ ہیں اور کہاکہ کشمیری اب موت سے نہیں ڈرتے۔

اس کے علاوہ خان نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ پر بھی حملہ کیا او ردعوی کیاکہ وہ مسلمانوں‘ عیسائیو ں اور دیگر اقلیتی طبقات سے نفرت کرتے ہیں۔

خان نے کہاکہ ”وہ ہٹلر کی نازی پارٹی کی راہ پر چل رہے ہیں‘ جس نے اقلیتی طبقات کے خلاف ظلم ڈھائے ہیں۔ جب سے آر ایس ایس کا قیام عمل میں آیا وہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کی مذہبی صفائی ہوجائے‘ تاکہ ہندوستان سے مسلمانوں کو نجات دلائی جائے اور یہ تمام کام ان کے منصوبے کے تحت کیاجارہا ہے“۔

خان نے کہاکہ پچھلے پچاس سالوں میں پہلی مرتبہ مسلئے کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند دوروازہ کے اجلاس میں بین الاقوامی بنایاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ یوروپی یونین کی جانب سے کہاگیاتھا کہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے گا اور اسلام کواپریشن کی تنظیموں نے ہندوستان پر زوردیاتھاکہ تحدیدات سے دستبرداری اختیا رکی جائے۔

خان نے کہاکہ کشمیر معاملے کو برطانیہ کے چالیس اراکین پارلیمنٹ نے اٹھایا اور خوشی کی بات تویہ ہے کہ امریکہ سینٹرس نے بھی صدر ٹرمپ کو مکتوب لکھا تاکہ وہ جاریہ کشیدگی میں مداخلت کریں۔

خان کے حوالے سے ڈاؤن نے لکھا کہ ”میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو جارہاہوں میں کشمیری عوام کومایوس نہیں کروں گا“۔

انہو ں نے کہاکہ ”میں بین الاقوامی کمیونٹی پر زوردوں گا کہ وہ ہندوستانی ہٹلر کو روکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو۔

بذریعہ ریفرنڈ م کے کشمیری عوام کو اختیار دیاجائے کہ وہ کس ساتھ جانا چاہیں گے۔ ہم کشمیری انتخاب کی حمایت کریں گے“