پی ایس ایل میں شائقین کو میدان میں داخلے کی اجازت کا امکان

   


کراچی ۔ پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے جس کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 میں خصوص تعداد میں شائقین کواجازت دینے کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ نے نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے اجازت مانگ لی ہے۔این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا، اجازت ملی تو کورونا قواعد پ سختی سے عمل د ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان میں میچز کے ٹکٹس خدمات کے لئے ٹنڈر بھی جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ شائقین کے بغیر پی ایس ایل متاثر ہوسکت ہے، اسی صورت حال کے پیش نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔