پی جی ٹی کے 200 نئے عہدوں کی منظوری

   

نئی دہلی : کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ہفتہ کے روز پوسٹ گریجویٹ اساتذہ (PGTs) کے لیے 200 اضافی عہدوں کے قیام کی منظوری دی۔ راج نواس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ثانوی اور سینئر سیکنڈری سطح پر مختص یہ پوسٹیں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، دہلی کے تحت سرکاری اسکولوں میں مستقل بنیادوں پر پر کی جائیں گی اور تنخواہ میٹرکس لیول 8 (47،600 روپے ۔ 1،51،100 روپے) کے مطابق ہوں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد جانبداری، بدعنوانی، ریزرویشن کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر مستقل عہدوں سے متعلق ملازمین کو ہراساں کرنے جیسے مسائل کو کم کرنا ہے۔ سکسینہ نے ڈی ایس ایس ایس بی کے ذریعہ کئے گئے بروقت امتحانات کے ذریعہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں خالی آسامیوں کو مستقل طور پر بھرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔