چلتی گاڑی سے گرکر زخمی ہونے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔ چلتی ہوئی گاڑی سے گرنے کے نتیجہ میں جی ایچ ایم سی کی خاتون جاروب کش ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ ایم میسماں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے چکڑ پلی آئی تھی اور موٹر سیکل پر اپنے رشتہ دار کے ہمراہ جارہی تھی کہ اتفاقی طور پر گر پڑی اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا۔ اس حادثہ میں میسماں برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ پولیس چکڑ پلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔