چندی گڑھ میئر الیکشن پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

   

ملک بھر میں عوام چوکس رہیں: نرنجن
حیدرآباد۔/21فروری، ( سیاست نیوز) نائب صدر پردیش کانگریس کمیٹی جی نرنجن نے چندی گڑھ کے میئر الیکشن میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام میں یہ فیصلہ مددگار ثابت ہوگا۔ گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جی نرنجن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جو جمہوریت کی بحالی کے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں انہیں چندی گڑھ معاملہ میں عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہیئے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے کورٹ روم میں ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس وائی وی چندر چوڑ کی زیر قیادت بنچ نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کو منتخب قراردیا جسے کانگریس کی تائید حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس کارکنوں اور عوام کو چوکس رہنا چاہیئے کیونکہ نریندر مودی 400 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں۔ نرنجن نے تلنگانہ میں بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا میں چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا شرما کی اشتعال انگیز تقاریر کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اشتعال انگیز تقاریر پر کارروائی کرنی چاہیئے۔1