چھتیس گڑھ کے سابق ڈی جی پی کے بیٹے کی خودکشی

   

بھوپال/ رائے پور: چھتیس گڑھ کے ریٹائرڈ اور پہلے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) موہن شکلا کے بیٹے تشار نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔بھوپال کے کملا نگر میں واقع رہائش گاہ پر تشار (54) نے خودکشی کرلی۔ خاندان کے لوگ گھر پر ہی تھے ۔ تشار چھت پر بیٹھا ہواتھا۔ اس دوران اس نے سب سے پہلے اپنے ہاتھ کی رگ کو بلیڈ سے کاٹا، اس کے بعد اپنا گلا کاٹ لیا۔ خون میں لت پت تشار کے ہاتھ اور گردن پر شدید چوٹیں ہیں۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔تشار تقریباً دو سال سے ڈپریشن میں تھے ۔ تشار کے والد موہن شکلا چھتیس گڑھ کے قیام کے بعد پہلے ڈی جی پی تھے اور تشار نے رائے پور میں جے ایس پی ایل میں رابطہ افسر کے طور پر کام بھی کیا تھا۔ لیکن بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ڈپریشن کی وجہ سے نوکری چھوڑ دی تھی۔ وہ شادی شدہ تھے ۔ ان کا ایک بیٹا ہے ۔