چین میں شدید بارش کا یلو الرٹ جاری

   

بیجنگ، 29 جون (یو این آئی) چین کے بعض علاقوں میں اتوار کو تیز بارش کے لئے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا۔قومی موسمیاتی مرکز نے کہا کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک، سچوان، گانسو، شانسی، چونگ چنگ، ہوبئی، ژی جیانگ، فوجیان، انہوئی، جیانگ سو، شان ڈونگ، ہیبئی اور لیاوننگ کے صوبائی سطح کے علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔مرکز نے کہا کہ سیچوان بیسن کے کچھ حصوں میں 300 ملی میٹر تک شدید ر بارش کے آثار ہیں۔مرکز نے مقامی افسران کو موسلا دھار بارش سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے اور مشورہ دیا ہے کہ شہری علاقوں اور زرعی اراضی میں پانی کی نکاسی کے ضروری اقدامات کیے جائیں۔