ڈی یو طلبہ یونین کے نتائج کے جلد اعلان جلد کا مطالبہ

   

نئی دہلی:اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے ہفتہ کو دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کے نتائج کا اعلان جلد کرنے کا مطالبہ کیا۔ قومی جنرل سکریٹری یگیوالکیا شکلا نے آج میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی یو ایس یو انتخابات کے نتائج کا جلد اعلان ہونا چاہئے کیونکہ یونیورسٹی میں طلباء کی نمائندگی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونینیں تعلیمی شعبے اور نوجوانوں کے مسائل کو اٹھانے کا ایک طاقتور ذریعہ رہی ہیں۔

مسٹرشکلا نے کہا، “ڈی یو ایس یو انتخابات کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران، اس سے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے نہیں بلایا گیا تھا۔ طلبہ یونین کے انتخابات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے موجودہ تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں ہونی چاہئیں، دہلی یونیورسٹی جیسے بڑے طلبہ یونین کے انتخابات میں جہاں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ووٹرس ہیں، وہاں 5 ہزار روپے میں الیکشن لڑنے کا اصول بالکل بھی منطقی نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ انتخابات کے دیگر مختلف قوانین کو بھی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے ۔ عام آدمی پارٹی کی طلبہ تنظیم ڈی یو میں دو بار طلبہ یونین کے انتخابات لڑ کر بری طرح ہار چکی ہے ، اسی غصے میں اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔