کارگو سے آر ٹی سی کو 120.52 کروڑ آمدنی

   

دو سالہ کارگو خدمات پر وزیر ٹرانسپورٹ کا عوام سے اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 20 جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی کو کارگو پارسل خدمات سے گذشتہ 2سال میں 120.52 کروڑ کی آمدنی ہوئی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار نے کارگو پارسل ٹیم کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ کارگو پارسل کا آغاز کرکے اتوار کو دو سال ہوگئے ہیں ۔ دو سال میں پارسل کی ترسیل سے 88.68 کروڑ اور کارگو ٹرانسپورٹ سے 31.84 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات سے دوچار آر ٹی سی کو کورونا بحران کے دوران مزید معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایسے موقع پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی ذہنی اختراع سے آر ٹی سی کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ 9جون 2020ء کو تلنگانہ آر ٹی سی میں پارسل ، کوریئر اور کارگو کا آغاز کیا گیا جس پر عوام کا مثبت ردعمل حاصل ہوا ۔ گھر گھر پارسل خدمات کا آغاز کیا گیا ۔ صارفین کی ضرورت کے مطابق آر ٹی سی کی کارگو خدمات آندھراپردیش ،کرناٹک اور مہاراشٹرا کے شہرو ں تک توسیع دی گئی ۔ ن