کار گنیش پنڈال میں گھس پڑی ۔ تین افراد زخمی

   

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آج صبح کے وقت ایک کار کے گنیش پنڈال میں گھس جانے کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ ہاوزنگ بورڈ کالونی وینکٹیشورا نگر میں پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ ایک شخص جو حالت نشہ میں تھا اس نے اپنی کار کو گنیش پنڈال میں گھسا دیا جس کے نتیجہ میں اندر محو خواب تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں ڈرائیور کے علاوہ مزید دو افراد بھی موجود تھے اور انہیں بھی اس حادثہ کے نتیجہ میں زخم آئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔