کافی ویتھ کرن7:ویکی نے کیٹرنہ سے شادی کے بعد کیامحسوس کررہے ہیں اس بات کا انکشاف کیا

,

   

ویکی او رکیٹرنہ کچھ عرصہ تک خفیہ تعلقات میں رہنے کے بعد 9ڈسمبر2021کو شادی کرلی ہے۔
ممبئی۔ بالی ووڈ اسٹارس ویکی کوشل اور سدھارتھ ملہوترہ نے کافی ویتھ کرن سیزن 7کے تازہ ترین ایڈیشن شمارے ”پنجابی منڈے“ سے مکمل اطمینان کا اظہار کیااور اپنی محبت بھری زندگیوں کے متعلق کچھ دلچسپ تفصیلات کاانکشاف کیاہے۔ بالی ووڈ اایکٹر ویکی کوشل نے کرن کے شوپر کیٹرینہ کیف کے ساتھ ان کی شادی کے بعد کی زندگی کے متعلق بات کی۔

اس پروگرام میں کرن نے ویکی سے پوچھا کہ کیٹرینہ سے شادی کے بعدانہیں کیسا محسوس ہورہا ہے۔ اس کے جواب میں ویکی نے انکشاف کیاکہ”یہ حقیقت میں بہت گریڈ محسوس ہورہا ہے۔

حقیقت میں سچ میں آباد محسوس کررہاہوں۔ اسطرح کے ساتھی ہونا ایک بہت ہی خوبصورت احساس ہے۔ اپنے جیون ساتھی کے طو رپر انہیں تلاش کرکے میں بہت خوش قسمت اپنے آپ کو محسوس کررہاہوں۔ان کادل بہت صاف ہے اور بہت عقلمند ہیں اور بہت زیادہ ہمدرد ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”واقعہ میں اس سے بہت کچھ سیکھتاہوں‘ وہ میرے لئے ائینہ ہے‘ وہ سخت حقائق بیان کریگی جو مجھے سننے اورجاننے کی ضرورت ہے۔

او رآپ کوہمیشہ اس شخص کی ضرورت ہوتی ہے میں اس کو اپناجیون ساتھی پاکر بہت خوش ہوں“۔ کرن جوہرنے ’اوری‘ اسٹار سے پوچھا کہ کیا کبھی سونچا تھا کہ ایک دن شادی کیٹرنہ سے ہوگی‘ جس پر ویکی نے کہاکہ ”اس صوفا کے پچھلے سیزن پر جو کچھ بھی میرے ساتھ ہوا ہے وہ لمحہ میرے لئے یاد گا ہے کہ وہ میرے متعلق جانتی ہے۔ اس سے قبل ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی“۔

اتنا ہی نہیں شادی کے تقاریب کو یادکرتے ہوئے مذکورہ ستارے نے یہ بھی بتایا کہ ان کے خواب جیسی شادی کی دھوم دھام کے درمیان بھی مزاحیہ پوسٹ جو کئے گئے ہیں وہ اس سے واقف تھے‘ ویکی نے مزیدکہاکہ ”ان پیغامات کو پڑھ کر ہم پھٹ پڑے۔

کچھ انتہائی بے ترتیب باتیں کی جارہی تھیں‘ جس میں ڈرون گرائے جانے کے متعلق بھی تھے“۔

کافی ویتھ کرن کے سابق سیزن میں اداکارہ کیٹرینہ کیف نے کہاتھا کہ وہ ویکی کوشل کے ساتھ اچھی لگ سکتی ہیں‘ اس کے جواب میں ”بھوت“ پارٹ ون کے اداکار نے تعجب خیز ردعمل اس وقت پیش کیاتھا جب وہ ایوش مان کھرانہ کے ساتھ کوفی ویتھ کرن کے صوفہ پر تھے۔

ویکی او رکیٹرنہ کچھ عرصہ تک خفیہ تعلقات میں رہنے کے بعد 9ڈسمبر2021کو شادی کرلی ہے۔ڈیزنی ہاٹ اسٹار پر خصوص طور سے ہر جمعرات کو 12اے یم پر کافی ویتھ کرن سیزن 7کے نئے ایپیسوٹ نشر کئے جارہے ہیں۔