کاماریڈی میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

   

کاماریڈی :19؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی کے گنج کے علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل کردیا گیا ۔ ایس ایچ او کاماریڈی جگدیش نے بتایا کہ کاماریڈی کے بتکمہ کنٹہ کے متوطن توفیق 28 سالہ جو گنج میں حمالی کی حیثیت سے کام کرتا ہے اس کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں نامعلوم افراد نے وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا توفیق گنج میں حمالی کا کام کرتا تھا کل بھی گنج سے کام کے بہانے نکلا ہوا تھا لیکن واپس نہیں پہنچا۔ اس کی یہ عادت تھی کہ شراب نوشی کے بعد وہیں پر محو خواب میں چلا جاتا تھا کل بھی گنج کے گیٹ کے پاس محو خواب میں تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال دیا۔ آج صبح 6 بجے ڈائیل 100 پر شکایت موصول ہونے پر پولیس یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا مقام حادثہ کا ڈی ایس پی لکشمی نارائنا نے معائنہ کیا پولیس کاماریڈی اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔